• news

جرمن شہری سر سے بوتلیں کھولنے کا پاکستانی نوجوان کا ریکارڈ نہ توڑ سکا

جرمن شہری سر سے بوتلیں کھولنے کا پاکستانی نوجوان کا ریکارڈ نہ توڑ سکا

برلن(آئی اےن پی)جرمن شہری سر سے بوتلیں کھولنے کا پاکستانی نوجوان کا ریکارڈ نہ توڑ سکا۔ جرمنی کے شہری احمد تفذی نے میز پر بوتلیں رکھ کر ان کے ڈھکن سر سے کھولے۔ تاہم وہ ایک منٹ میں سولہ بوتلوں کے ڈھکن ہی کھولنے میں کامیاب ہوا۔ اس سے پہلے مارچ دو ہزار تیرہ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہری محمد راشد نے سر سے ایک منٹ میں چالیس بوتلوں کے ڈھکن کھولے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن