گھوٹکی:کرایہ بروقت نہ دینے پر مالک مکان نے خاتون کو آگ لگا دی 40 فیصد جسم جل گیا، ملزم گرفتار
گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) گھوٹکی میں مالک مکان نے بروقت کرایہ نہ دینے پر کرایہ دار خاتون کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں خاتون کا 40 فیصد جسم جل گیا تاہم اس کی حالت غیر تسلی بخش نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپور ماتھیلو کے علاقہ میں واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو دوبارہ گھر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔