• news

پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر 10 سال پہلے اپنی طبعی عمر پوری کر چکا پیداوار صرف 80 میگا واٹ رہ گئی

اسلام آباد (آئی این پی) کراچی میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا ایٹمی بجلی گھر(کینوپ)  دس سال قبل اپنی طبعی  عمر پوری کر چکا، 137 میگا واٹ کا ایٹمی بجلی گھر 1972ء میں کینیڈا کی مدد سے لگایا گیا تھا  اس کی میعاد 30 سال تھی مگر زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے پیداواری استعداد کم ہوکر 80 میگا واٹ رہ گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر انصر پرویز نے کہا ہے کہ کینوپ کو کسی طرح کے حادثے کا کوئی خطرہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن