ایڈز کے مرض میں خطرناک اضافہ، سالانہ ایک ہزار افراد مبتلا ہوئے
اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے پھیلائو میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، سالانہ ایک ہزار سے زائد افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے‘ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور استعمال شدہ سرنجوں کے استعمال سے ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کرگئی، نصف سے زائد مریض ایڈز سے بچائو کے علاج معالجہ سے محروم ہیں، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کورآرڈینیشن کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2009ء میں ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2917 تھی تاہم دسمبر2013ء میں اب ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7819 تک پہنچ گئی ہے۔