• news

بلوچستان کی تمام جماعتیں 12 جنوری کو بدامنی کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگی

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ 12 جنوری کو تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں قیام امن اور اے این پی کے مرکزی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو میں  مولانا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت بلوچستان مختلف مسائل سے دوچار ہے اور صوبے کا سب سے بڑا اور اصل مسئلہ بدامنی ہے۔ مظاہرے میں اراکین قومی اسمبلی، سنیٹرز بھی شامل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن