• news

رواں برس کوئلہ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی: ڈاکٹر ثمر مبارک

لاہور (خصوصی رپورٹر) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی۔ انکا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے کے ذخائر سے بڑی تعداد میں ڈیزل اور گیس بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن