سرتاج عزیز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو افغانستان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیںگے
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو افغانستان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیںگے۔ یہ بریفنگ 8جنوری کو کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں 10 بجے سے 3 بجے تک ہوگا۔ اس اجلاس کے دو سیشن ہوںگے۔ پہلے سیشن میں افغانستان پرماہرین کے پینل کے ساتھ کمیٹی کے ممبران کا تبادلہ خیال ہوگا جبکہ دوسرے سیشن میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کمیٹی ارکان کو افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دیںگے ۔ اجلاس صدارت چیئرمین کمیٹی سردار اویس احمدخان لغاری کریںگے۔