طالبان سے مذاکرات ملک و قوم کے مفاد میں ہیں: یوسف رضا گیلانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اعادہ کیا کہ جنوبی پنجاب کو آج نہیں کل الگ صوبہ بنانا پڑیگا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔