• news

بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس 9 جنوری کو طلب،اہم فیصلے متوقع

بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس 9 جنوری کو طلب،اہم فیصلے متوقع

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے جس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز بم حملے میں زخمی صوبائی مشیر زکواة حج و اوقاف عبدالماجد ابڑو کی عیادت کے بعد ا ن کے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہماری خواہش ہے بلوچستان میں امن و سکون ہو۔ سیاسی قائدین بے شک مجھے ہٹانے کی کوشش کریں لیکن کبھی آمریت کےلئے دعا نہ کریں کیونکہ جمہوریت آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔ آمریت کی وجہ سے ہی ملکی حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا بارہ تاریخ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنے کے حوالے سے گورنر بلوچستان کیساتھ ملاقات کریں گے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
عبدالمالک

ای پیپر-دی نیشن