ریکارڈ توڑ مہنگائی اور ڈھٹائی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں: شیخ رشید
ریکارڈ توڑ مہنگائی اور ڈھٹائی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے ریکارڈ توڑ مہنگائی اور ریکارڈ توڑ ڈھٹائی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں‘ شہباز شریف بتائیں اپنا نام کب تبدیل کر رہے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں مگر حکومت نوجوانوں کو قرضے دینے میں لگی ہوئی ہے۔ کیا قرضوں سے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ شیخ رشید نے کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف کہتے ہیں اگر تین ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ختم کردوں تو میرا نام شہباز شریف نہیں اب وہ بتائیں سات ماہ گزر گئے ہیں مگر لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں ہوئی، اب وہ اپنا نام کب تبدیل کر رہے ہیں۔
شیخ رشید