• news

نیوی نے سمندر میں پھنسے 51 انڈونیشین باشندوں کو بچالیا

نیوی نے سمندر میں پھنسے 51 انڈونیشین باشندوں کو بچالیا

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین حکام نے سمندر میں پھنسے ہوئے 51انڈونیشین باشندوں کو بچالیا ۔ ملائیشیاءکے حکام نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے 51افراد جن میں 34مرد ، 14عورتیں اور 3بچے شامل ہیں گزشتہ 5روز سے کشتی کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے ۔ ان کو ملائیشیاءکی میری ٹائم ایجنسی کے حکام نے سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔ ملائیشین میری ٹائم انفور سمنٹ ایجنسی کے اہلکار رازق جہان نے بتایا کہ کشتی کے سوار افراد بھوک اور خراب سمندری موسم کے باعث بہت کمزور ہو چکے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن