• news

مڈغاسکر میں حزب اختلاف نے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے

مڈغاسکر میں حزب اختلاف نے انتخابی نتائج چیلنج کردیئے

اینٹا نانا ریو (اے پی پی) مڈغاسکر میں حزب اختلاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کر دیا۔ سرکاری حتمی نتائج کے مطابق مڈغا سکر کے 20دسمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات میں سبکدوش ہونیوالے سیاسی رہنما کے امیدوار ہیری راجا ونناری ممامپین نے 53.5فیصد ووٹ حاصل کئے لیکن انکے مخالف امیدوار روبنس جین لوئیس نے ان انتخابی نتائج کو سپیشل الیکٹورل کورٹ (ایس ای سی)میں چیلنج کر دیا ہے ۔اور ان نتائج کیخلاف کئی اپیلوں میں دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی نتائج کو مضبوط اینڈری راجا کلنگا کے آدمی کے حق میںتبدیل کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن