بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش
راولاکوٹ (این این آئی) بھارتی فوج نے گزشتہ روز پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لائن آف کنٹرول واقعات کی روک تھام کیلئے 25 دسمبر 2013 میں ہونے والی پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یقین دہانیوں کے دو ہفتوں بعد ہی پونچھ سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پاکستانی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں، واقعہ میں کسی جانب سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔