نیا سال، بے ماہیت بات
نیا سال، بے ماہیت بات
مکرمی: 1- 1/14 کے نوائے وقت میں نازیہ مصطفیٰ کے کالم ’نیا سورج‘ کے آگے۔ یہ سورج اسلامی کیلنڈر کانہیں ہے اور خدا تو زمان و مکان کی قید سے آزاد ہے۔ بلحاظ قرآن ، تقوٰی فائق ہے اور زماں مکان کی زد میں نہ ہے۔ نیا سال بدعت ہے، شرک ہے۔ ہر لمحہ خدائی لمحہ ہے۔ بات ذکر اللہ کے حوالے سے سجے گی۔ مہ وسال سے نہیں ہر لمحہ میں برکت اُسی سے پڑیگی۔ ہم اُس کے حوالے ہوں جس کے حوالے مہ وسال ہیں۔ اس فلسفہ و فکر کے طالبان نے اجنبیت بھی کم ہوگی، خداکی قربت بڑھے گی اور منزل آسان رہی گی۔ قوم رسول ہاشمی کو غیروں کی تلقید مناسب نہیں۔ آئیے آج سے ہی اللہ سے رشتہ جوڑیں تو ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوں کے فیوض سمیٹیں۔ (معین الحق ماڈل ٹائون لاہور )