بک شیلف…چلتا جا اے مسافر
بک شیلف…چلتا جا اے مسافر
نوجوان شاعرہ شہزادی عبدالرحمن مسافر کا شعری مجموعہ ’’چلتا جا اے مسافر‘‘ شائع ہو گیا ہے۔ کتاب میں تنویر ظہور، شارق نظامی اور گل زیب عباسی کی آرا شامل ہیں۔ ’’میں‘‘ کے عنوان سے شاعرہ نے اپنا تعارفی خاکہ اور شاعری کا پس منظر بیان کیا ہے۔ اس نے لکھا ہے ’’میری زیادہ نظمیں ماں باپ جیسے عظیم رشتوں سے متعلق ہیں۔ میں نے اپنا تخلص بھی مسافر رکھا ہے کیونکہ انسان مسافر ہی تو ہے۔
بہاولنگر کے معروف شاعر اور ادیب گل زیب نے لکھا ہے ’’شہزادی عبدالرحمن مسافر‘‘ ارفع خیالات اور شفاف فکر کے پیش نظر قطعی طور پر شہزادی نظر آتی ہے۔ شیخوپورہ کے معروف شاعر شارق نظامی نے لکھا ہے ’’شہزادی عبدالرحمن مسافر کی شاعری اپنی معنویت میں اس جذبوں کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ ایک سچی اور کھری شاعرہ ہے۔ اس کی شاعری میں تصوف کا رنگ غالب ہے۔ 144 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 200 روپے رکھی ہے۔ ناشر ہیں ’’دی پرفیکشنٹس -9 سکاچ کارنر، اپر مال لاہور) (تبصرہ : تنویر ظہور)