• news
  • image

بھارتی عدالت نے 3 برس قبل ڈرون حملے میں جاں بحق الیاس کشمیری کے وارنٹ جاری کر دئیے

بھارتی عدالت نے 3 برس قبل ڈرون حملے میں جاں بحق الیاس کشمیری کے وارنٹ جاری کر دئیے

نئی دہلی (اے این این) بھارتی عدالت نے تین سال قبل شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے حرکت الجہاد الاسلامی کے رہنما الیاس کشمیری کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی ضلعی عدالت نے الیاس کشمیری، حافظ سعید اور پاکستانی نژاد امریکی ڈیوڈ کولمین ہیڈلے سمیت 9 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ افراد تاحال مفرور ہیں جس پر عدالت نے ان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی، جن دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ان میں پاک فوج کے میجر اقبال، میجر سمیر علی، ساجد ملک، عبدالرحمن ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ الیاس کشمیری 3 جون 2011 ءکو شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔
بھارتی عدالت

epaper

ای پیپر-دی نیشن