ہائر ایجوکیشن کمشن میں 12 جنوری تک مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
ہائر ایجوکیشن کمشن میں 12 جنوری تک مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں بارہ جنوری تک مستقل چیئرمین کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کو اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایچ ای سی میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہاکہ قائمقام چیئرمین کی تعیناتی نوے روز کے لئے ہوتی ہے‘ موجودہ چیئرمین کو کام کرتے ہوئے سو سے زائد دن گزر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہاکہ مستقل چیئرمین نہ ہونے سے نوجوانوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ایچ ای سی میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی کےلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے جس کی جلد ہی منظوری دے دی جائے گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بھی بارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔
مستقل چیئرمین