• news
  • image

نانگا پربت پر 11غیرملکی سیاحوں کے قتل کا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار

نانگا پربت پر 11غیرملکی سیاحوں کے قتل کا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (اے این این+ نوائے وقت نیوز) نانگا پربت پرغیرملکیوں کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم وفاقی دارالحکومت سے گرفتار، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رحیم خان الیاس عزیز کو مدرسے سے حراست میں لیا، ملزم مزید تفتیش کیلئے گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نانگاپربت پر غیرملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم رحیم خان الیاس عزیز کو اسلام آباد کے ایک مدرسے سے گرفتار کرلیا گیا، یہ کارروائی اسلام آباد اور گلگت بلتستان قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ طور پر کی، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے گلگت بلتستان پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔ اس سے قبل سکیورٹی اداروں کی جانب سے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ حمیداللہ سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزموں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس داگا نے کہا تھا کہ سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے چلاس میں واقع نانگا پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے11 غیرملکی کوہ پیماﺅں کوقتل کردیا تھا جبکہ ملزموں نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید ہو گئے تھے۔
نانگا پربت/ غیرملکی سیاح

epaper

ای پیپر-دی نیشن