ای او بی آئی کیس : ڈی ایچ اے کے منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت‘ 20 جنوری تک فیصلہ سنا دینگے : سپریم کورٹ‘ (ایف آئی اے) سے جامع رپورٹ طلب
ای او بی آئی کیس : ڈی ایچ اے کے منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت‘ 20 جنوری تک فیصلہ سنا دینگے : سپریم کورٹ‘ (ایف آئی اے) سے جامع رپورٹ طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل میں ڈی ایچ اے کے منجمند اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دے دی، عدالت نے (ایف آئی اے) سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ اس کیس میں اتنی تاریخیں پڑی ہیں یہ سادہ کیس ہے اس کیس کو آئندہ سماعت پر نمٹا دیا جائے گا۔ ڈی ایچ اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ڈی ایچ اے کو منجمد اکاﺅنٹس سے (52 ملین روپے) پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے نکلوانے کی اجازت دے دی۔
ای او بی آئی کیس