• news
  • image

مشرف کے بیرونی دوست بھی میدان میں کودپڑے ، غداری مقدمے کے اخراجات میں مشرف کو معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کردی

مشرف کے بیرونی دوست بھی میدان میں کودپڑے ، غداری مقدمے کے اخراجات میں مشرف کو معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرونی دوستوں نے غداری مقدمے کے اخراجات میں معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنا لندن میں واقع فلیٹ فروخت نہ کریں‘ سابق صدر پرویز مشرف کو بھجوائے گئے خط میں پرویز مشرف کو بھرپور مدد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خط لندن میں موجود پرویز مشرف کے دوستوں نے ارسال کیا ہے جس میں پرویز مشرف سے کہا ہے کہ فوری طور پر پرویز مشرف کو 15 لاکھ پاﺅنڈ جلد ارسال کردئیے جائیں گے۔ باقی معاملات میں بھی پیشرفت کی جارہی ہے‘ جلد برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ پاکستان پر سیاسی دباﺅ ڈال کر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کو رکوائیں۔
مشرف کے دوست

epaper

ای پیپر-دی نیشن