• news
  • image

حکومت انسداد پولیو مہم والے علاقوں میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے: آصفہ بھٹو زرداری

حکومت انسداد پولیو مہم والے علاقوں میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے: آصفہ بھٹو زرداری

کراچی (اے پی اے) پیپلز پارٹی کی رہنما اور پولیو مہم کی خیرسگالی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے حکومت وہاں انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے‘ کراچی میں پولیو مہم فوری طور پر تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے پاکستان میں صحت عامہ کیلئے اپنی مہم ہمیشہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیخلاف جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔
آصفہ بھٹو زرداری

epaper

ای پیپر-دی نیشن