کمشن کے ذریعے بھرتیوں پر مختلف وزارتوں کا اعتراض، اعلی اختیاراتی کمشن نے وزیراعظم سے رابطہ کر لیا
کمشن کے ذریعے بھرتیوں پر مختلف وزارتوں کا اعتراض، اعلی اختیاراتی کمشن نے وزیراعظم سے رابطہ کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) مختلف وزارتوں اور ذیلی اداروں میں کمشن کے ذریعے بھرتیوں کے عمل پر مختلف وزارتوں نے اعتراض کردیا، اعتراضات کے بعد اعلیٰ اختیاراتی کمشن نے وزیراعظم سے رابطہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے مختلف وزارتوں اور ذیلی اداروں میں شفاف تعیناتیوں کے حوالے سے کمشن بنانے کی ہدایت کی تھی۔ اس ہدایت کے بعد وزارت پٹرولیم ، صنعت و بجلی نے کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر اعتراض کردیا اور کہا کہ قواعد کے مطابق اداروں کے بورڈ میں بھرتیوں کے مجاز نہیں کمشن کے ذریعے بھرتیوں کے اعتراض کے بعد تعیناتیوں کا عمل ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اعلیٰ اختیاراتی کمشن نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وزارت قانون کے ذریعے بھرتیوں کے حوالے سے تحفظات پر خط وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔
کمشن کے ذریعے بھرتیاں