اولسن، اسحاق ڈار ملاقات، پاکستان نے امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے بقایاجات کا مطالبہ کردیا
اولسن، اسحاق ڈار ملاقات، پاکستان نے امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے بقایاجات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈز کے بقایاجات کا مطالبہ کردیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا امریکہ سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون چاہتے ہیں۔ اقتصادی شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ امریکی سفیر نے کہا پاکستان کا مطالبہ امریکی انتظامیہ تک پہنچاﺅں گا۔
فنڈز/ مطالبہ