• news
  • image

نوازشریف پا¶ں پر چل کر باہر گئے تھے، مشرف ائر ایمبولینس کے ذریعے جائیں گے: خورشید شاہ

نوازشریف پا¶ں پر چل کر باہر گئے تھے، مشرف ائر ایمبولینس کے ذریعے جائیں گے: خورشید شاہ

سکھر (اے این این + آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے پا¶ں پر چل کر بیرون ملک گئے تھے مگر پرویز مشرف مزید بیمار ہوں گے، سٹریچر یا پھر ائر ایمبولینس کے ذریعے ملک سے باہر جائیں گے‘ 3 نومبر سے بڑا جرم 12 اکتوبر 1999ءکا تھا جس میں عدلیہ بھی شامل تھی‘ ایک شخص کو سزا دی تو دنیا نہیں مانے گی‘ پرویز مشرف کا ساتھ دینے والوں کو بھی سامنے لایا جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف کے ٹرائل کے بارے میں پہلے کہا تھا کہ صرف ایک شخص کا ٹرائل کیا جا رہا ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ 3 نومبر سے بڑا جرم 12 اکتوبر 1999ءکا اقدام تھا۔ 12 اکتوبر کے مارشل لاءمیں 40‘ 50 افراد کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔ ایک بندے کا ٹرائل کر کے جان چھڑانا بدنیتی ہے۔ 12 اکتوبر 1999ءکے حوالے سے پانچ ججوں کو بھی ٹرائل میں لایا جائے۔ میں سیاستدان ہوں اور کھل کر بات کرتا ہوں ایک بندے کو سزا ہوئی تو دنیا نہیں مانے گی۔ مقدمے میں کئی ججز اور اعلیٰ فوجی افسروں سمیت 40 سے 50 افراد بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں۔ پرویز مشرف آہستہ آہستہ مزید بیمار ہوں گے جس کے بعد ملٹری ہسپتال کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی جائیگی اور پھر پرویز مشرف ائر ایمبولینس میں سوار ہو کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔ سابق صدر کو بیرون ملک بھیجنے میں فوجی یا بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ اس پر فی الحال خاموشی ہی بہتر ہے۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ الیکشن کمشن انتخابات کو 15 مارچ تک آگے لے جائے۔ بلدیاتی انتخابات مقرر وقت پر ہوتے نظر نہیں آتے۔ کچھ سیاسی لیڈروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے اور سندھ کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں، ہمیں ہزار مرتبہ بھی جنم لینا پڑے تو بھی سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دینگے۔ بلاول بھٹو زرداری کے یہ بولنے کے دن ہیں اور وہ بہت کچھ سیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور تلوار کی جنگ سے قلم کی جنگ زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ دونوں ہاتھوں سے مکے دکھانے والا پرویز مشرف عدالت جاتے جاتے ہسپتال پہنچ گیا۔ سندھ کو تقسیم نہیں بلکہ مضبوط کیا جائیگا۔
خورشید شاہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن