بلٹ پروف جیکٹس خریداری میں 9کروڑ کرپشن کی کوشش، رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال
بلٹ پروف جیکٹس خریداری میں 9کروڑ کرپشن کی کوشش، رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال
لاہور (میاں علی افضل سے)آئی جی پنجاب آفس کی جانب سے28سو91 بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری میں مبینہ طور پر 9کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی کوششیں کی جا رہی ہیں، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے لوجیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسروں اور رجسٹرار کو کرپشن کی کوششوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، قومی احتساب بیورو نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہے اور متعلقہ کمپنی کو پیسوں کی ادائیگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے سینئر افسروں و اہلکاروں کی حفاظت کےلئے خریدی گئی بلٹ پروف جیکٹیں پنجاب گورنمنٹ کو مطلوب معیار کے برعکس ہیں اور ماضی میں خریدی گئی بلٹ پروف جیکٹوں کے مقابلے میں غیرموثر ہیں یہ بلٹ پروف جیکٹ صرف نائن ایم ایم کی گولی سے اہلکار کو محفوظ رکھ سکتی ہے جبکہ پنجاب حکومت کو ایسی جیکٹ مطلوب ہے جو تھری جی رائفل تک کی گولیوں سے اہلکاروں کو محفوظ رکھتی ہوں یہ بلٹ پروف جیکٹیں خرید کر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، بلٹ پرو جیکٹوں کی خریداری کےلئے پنجاب پولیس نے من پسند ٹھیکیدار کو ٹینڈر دلوانے کےلئے مطلوبہ معیار میں تبدیلی کر دی ہے اور ٹینڈر ملنے پر بلٹ پروف جیکٹوں کی خریداری کی تعداد600سے بڑھا کر 2891کر دی گئی تاکہ من پسند ٹھیکیدار کو زیادہ منافع فراہم کرکے کمیشن وصول کی جائے، ماضی میں آئی جی آفس کی جانب سے 40ہزار 9سو روپے میں بلٹ پروف جیکٹ خریدی گئی جبکہ اب اس جیکٹ سے کم معیاری بلٹ پروف جیکٹ 69ہزار 8سو میں خریدی جا رہی ہے اور کل رقم 20کروڑ 17لاکھ 91ہزار 8سوروپے میں سے 9کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی ہے ٹینڈر کا مطلوبہ معیار من پسند ٹھیکیدار کو کنٹریکٹ دلوانے کےلئے تبدیل کیا گیا، ماضی کے مقابلے میں بلٹ پروف جیکٹ اب42ہزار8 سو روپے سے زیادہ نہیں ہے اور ایک بلٹ پروف جیکٹ 27ہزار روپے تک مہنگی خریدی جا رہی ہے اس کے ساتھ متعلقہ تھیکیدار کی جانب سے آئی جی آفس کو فراہم کی گئیں بلٹ پروف جیکٹیں مطلوبہ معیار کے مطابق بھی نہیں ہیں، کرپشن مافیا پنجاب پولیس کے سینئر افسروں کی ملی بھگت قومی خزانے کو لوٹنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے قومی احتساب بیورو کی نشاندہی پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو متعلقہ افسران کے خلاف بھرپور کارروائی کی سفارش کی ہے۔
رپورٹ ارسال