مشرف کیس میں فوج کا ٹرائل ہونے کا تاثر درست نہیں: منور حسن
مشرف کیس میں فوج کا ٹرائل ہونے کا تاثر درست نہیں: منور حسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ کو ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اکرم شیخ ایڈووکیٹ اور انکے خاندان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا اور عدالت کے معزز ججوں کو غیر قانونی طور پر نظربند رکھا، انہیں اس جرم کی سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے یہ فوج کیخلاف ٹرائل ہو رہا ہے جو صحیح نہیں ہے۔ پرویز مشرف کو ہسپتال میں زیر علاج رکھ کر ملک سے فرار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کے علاج کی اعلیٰ سہولتیں موجود ہیں، مشرف کو اگر کوئی بیماری ہے تو ملک کے اندر ہی اسکا علاج ہونا چاہئے۔ مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے حکومت کو کسی قسم کا دباﺅ قبول نہیں کرنا چاہئے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔
منور حسن