• news

فلوجہ کے شہری القاعدہ کے دہشت گردوں کو نکال باہر کریں : عراقی وزیراعظم

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے فلوجہ کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہر پر قابض القاعدہ کے دہشت گردوں کو شہر سے نکال دیں۔ اگر لوگ ان عناصر کو خود ہی شہر سے نکال دیں تو شہر پر فوج کشی نہیں کی جائے گی۔ فلوجہ شہر کئی دنوں سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہوں کے قبضے میں ہے۔ہزاروں شہری فضائی حملوں اور بمباری سے بچنے کے لئے شہر سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے فلوجہ کے لوگوں اور قبائلیوں سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اپنے علاقوں سے نکال باہر کریں تاکہ ان علاقوں میں فوجی کارروائی سے بچا جا سکے۔عراق کے قومی سلامتی کے سابق مشیر موافق الرباعی نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام ملک کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں سے بچانا ناممکن ہے۔وزیراعظم کے ایک مشیر سعد المطلبی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان شدت پسندوں نے شام سے اسلحہ سمگل کیا ہے۔شدت پسندوں کو سعودی عرب سے جو اسلحہ ، بارود اور میزائل فراہم کئے جا رہے ہیں وہ انہوں نے عراق کے شہریوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے فلوجہ سمگل کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن