انتظامی طور پر قابل عمل یونٹ یا صوبے بنانے پر اعتراض نہیں: محمود الرشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انتظامی طور پر قابل عمل یونٹ یا صوبے بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مانگنے یا توڑنے کی دھمکی دینا آئین، ملک اور قوم سے غداری ہے، ملک توڑنے کی بات کرنے سے اندرونی و بیرونی سازش کی بو آرہی ہے۔