• news

سندھ کی تقسیم ، الطاف کیخلاف غداری کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سندھ کی تقسیم اور مبینہ طور پر ملک توڑنے کے حوالے سے بیان بازی کرنے پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا  ہے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہونے کے باوجود پاکستان کے ملکی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ سندھ کی تقسیم اور کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات کر کے الطاف حسین نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس قسم کے بیانات سے کراچی کا امن تباہ ہونے اور لسانی بنیادوں پر بلووں کا بھی خدشہ ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لا نے کا حکم دیتے ہوئے غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن