نیب نے پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے 10 سالہ پرانے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرلیں
لاہور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو نے پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے 10 سالہ پرانے مقدمات کی تفصیلات حاصل کرلیں، تمام مقدمات کو آئندہ سے دو سے تین ہفتے میں نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں سیاستدانوں، قومی اداروں کے افسران کی کرپشن کے حوالے سے موجود تمام کیسز کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے ان مقدمات کو آئندہ دو سے تین ہفتے میںنمٹا دیا جائے گا جس کیلئے آئندہ چند روز تک ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا اجلاس منعقد ہوگا معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی اور ان مقدمات کی تعداد 300 کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔