ائر وائس مارشل (ر) آفتاب حسین کو شعبہ سول ڈیفنس میں شاندار خدمات پر خصوصی بین الاقوامی ایوارڈ عطا
اسلام آباد (اے پی پی) سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل ائروائس مارشل (ریٹائرڈ) آفتاب حسین کو سول ڈیفنس کے نصب العین کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر خصوصی بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ دراصل پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے جو ہر سال منتخب شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز سول ڈیفنس کے شعبہ میں نمایاں کردار کا مظہر ہے جو سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل نے انتہائی لگن کے ساتھ ادا کیا۔ ائروائس مارشل (ریٹائرڈ) آفتاب حسین ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ امتیاز ملٹری حاصل کر چکے ہیں۔ وزارت داخلہ کو سول ڈیفنس کی ترقی کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر فخر ہے۔