• news

پرویز مشرف کے خلاف ’’غداری کے مقدمہ کی ایوان بالا میں بازگشت


ایوان بالا کے100ویں سیشن کی دوسری نشست  میں   سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری  کے مقدمہ کی باز گشت سنی گئی جنرل پرویز مشرف کے سابق اتحادی کسی’’ اشارے ‘‘پر ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں کل تک سب کی زبانیں گنگ تھیں۔ جنرل مشرف کے خلاف ’’غدار‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورمسلم لیگ(ن)  کے سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان کے درمیان زبردست’’ لفظی جنگ ‘‘ ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین کا موقف تھا کہ آئین میں ترمیم کرکے غداری کے لفظ کی جگہ ’’آئین شکنی‘‘ کا لفظ شامل کیا جائے۔ ایوان بالا میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تقسیم سندھ کے بارے میں دیئے گئے بیان پر اے این پی اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے ساتھ شدید جھڑپ ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن