سابق صدر آصف زرداری کا کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کل (9 جنوری) کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور احتساب عدالت میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں گے۔ ایس جی ایس کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ اور ارسس ریفرنسز کی سماعت کل (9 جنوری) کو ہوگی۔ پولو گراؤنڈ ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد شبیر مقدمات کی سماعت کریں گے۔