• news

بھارت کا جوہری ہتھیار لے جانے والے ’’پرتھوی ٹو‘‘ میزائل کا تجربہ

بالاسور  (اے پی پی) بھارت نے جوہری ہتھیار لے کر 350 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ’’پرتھوی ٹو میزائل‘‘ کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میزائل کو  ریاست اڑیسہ کے مقام چندی گڑھ سے فائر کیا گیا۔ زمین سے زمین پر مارکرنے والے اس میزائل کو ایک موبائل لانچر سے فائرکیا گیا۔ میزائل کا ہدف سمندر میںتھا جہاں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے کے عمل کے مشاہدہ کیلئے بھی ماہرین تعینات تھے۔ تجربہ کیلئے میزائل کا انتخاب بھارتی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے سٹاک سے کیا گیا تھا۔ یہ میزائل 500 کلوگرام سے ایک ہزار کلوگرام تک وزن کے جوہری ہتھیار کو ساڑھے تین سو کلومیٹر کے اندر ہدف تک پہنچا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن