دلہن روتی رہ گئی، دولہا کے پاس لیجانے والا جہاز پھُر سے اڑ گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی ائرلائن پی آئی اے کی ائرہوسٹس کی نیویارک میں شادی تھی لیکن پائلٹ نے ڈانٹ کر پرواز سے اتار دیا۔ پائلٹ اور ائرہوسٹس تنازع کے باعث دو گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ائرہوسٹس دلہن کو مسافر کی حیثیت سے سفر کرنا تھا۔ ائرہوسٹس نے بتایا کہ نیویارک پہنچنے کے اگلے دن اس کا نکاح ہے۔ اس کے باوجود کیپٹن نے ائرہوسٹس اور اس کی والدہ کو طیارے سے اتار دیا۔