• news

اداکار سلطان راہی کی برسی کل منائی جائے گی

  لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی پنجابی فلموں کے نامور اداکار سلطان راہی کی 18ویں برسی کل منائی جائے گی۔ ان کو 9جنوری 1996ء کو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔  مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ان کے مداح قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کریں گے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے سلطان راہی کی یادگار فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ فن کے سلطان ،سلطان راہی 80ء کے عشرے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن