کوٹ لکھپت جیل حکام کا جبری مشقت کیلئے تشدد، 8قیدی زخمی، ساتھیوں نے آگ لگا دی
لاہور (نامہ نگار) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جبری مشقت کرانے پر قیدیوں کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر جیل حکام کے مبینہ طور پر تشدد سے 8 قیدی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں بند قیدیوں نے اس وقت جیل میں احتجاج شروع کردیا جب جیل کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر قیدیوں کو جبری مشقت پر مجبور کیا جس پر جیل حکام نے ان پر تشدد کیا جس سے قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور جیل میں آگ لگا دی۔ جیل انتظامیہ کے مبینہ تشدد کے باعث 8 قیدی زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے جیل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرا دیا ہے۔