• news

اداکارہ میرا کی والدہ پر جعلسازی سے پلاٹ پر قبضے کا الزام، عدالت میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج راجہ غضنفر علی خان نے اداکارہ میرا کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 15جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمہ کاہنہ میں واقع پلاٹ کے فراڈ کیس میں ملوث ہے جس پر انٹی کرپشن محکمہ نے ملزمہ شفقت زہرا کے خلاف چالان عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے بار بار نوٹس جاری کئے لیکن ملزمہ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئی جس پر فاضل عدالت نے حاضر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن