ماڈل ٹائون کچہری کے بخشی خانہ میں 2 قیدیوں کی لڑائی، بلیڈوں کے وار کر کے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹائون کچہری میں پیشی پر آئے قیدیوں کے مابین بخشی خانہ میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ قیدیوں منیر اور شبیر نے بلیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو شدید زخمی کر دیا جنہیں علاج کے لئے جنرل ہسپتال لے جایا گیا۔ قیدیوں کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ پیشی پر ایک دوسرے کو دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے۔ لڑائی کے دوران ملاقات کے لئے آنے والے ورثا نے بھی اپنے اپنے قیدیوں کو سپورٹ کیا۔ خواتین نے خوب گالی گلوچ کی۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔