غیرمحرم کیساتھ چیٹنگ حرام ہے: خامنہ ای
تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا اورسماجی روابط کی ویب سائٹس پر غیرمحرم مرد و عورت کے درمیان ’’گپ شب‘‘ کو حرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرے میں برائیاں جنم لے رہی ہیں اس لیے اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وفد سے گفتگوکے دوران کہاکہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسی غیر محرم مرد و عورت آپس میں تحریری گفتگو ’’چیٹنگ‘‘ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ غیر محرم مرد اور عورت آپس میں چیٹنگ قطعی طور پر جائز نہیں ہے۔