• news

قیمتیں بڑھانے کا نیا فارمولا: ڈیزل، پٹرول پر 1 تا 2.50 روپے روڈ ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ملک بھر سے ٹول ٹیکس ختم کر کے پٹرول اور ڈیزل پر روڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی جس سے حکومت بیس ارب روپے سالانہ جمع کرے گی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وجہ بتائی گئی ہے کہ اس کی آمدن قومی خزانے کی بجائے چند افراد کی جیبوں میں چلی جاتی ہے اور اس رقم کو کسی ترقیاتی منصوبے میں استعمال نہیں کیا جاتا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس ٹیکس کی بجائے پٹرول اور ڈیزل پر روڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن