گدو سبی ٹرانسمشن لائن میں خرابی، کوئٹہ سمیت 17 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے
کوئٹہ (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) گدو سبی مین ٹرانسمشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے 17 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گدو سبی 220 کے وی مین ٹرانسمشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت سبی، مستونگ، بولان، پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلات، خضدار، نوشکی، دالfندین، ژوب، شیرانی، ہرنائی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق 220 کے وی کی مین ٹرانسمشن لائن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کر کے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چھتر میں کیسکو کے 2 ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔