سپین کی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے بادشاہ کی بیٹی کو بدعنوانی کے الزام میں طلب کر لیا
میڈرڈ (اے پی پی) سپین کی عدالت کے جج نے بادشاہ کی بیٹی کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ منگل کو میڈیا کے مطابق سپین کا بادشاہ جون کارلوس کی 48 سالہ بیٹی کرسٹینا پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی بدعنوانی میں ملوث قرار دیا گیا ہے جو اپنے شوہر کے کاروبار میں شریک ہیں۔ عدالت کے جج جوس کاسترو منی لانڈرنگ سکینڈل کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے ملزم کرسٹینا کے شوہر کو ٹھہرایا گیا ہے۔ عدالت نے کرسٹینا کو حکم دیا ہے کہ وہ 8 مارچ کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کریں۔