• news

ابن انشاء کی 38 ویںبرسی 11 جنوری کو منائی جائے گی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے معروف شاعر‘ نغمہ نگار اور مزاح نگار ابن انشاء کی 38 ویں برسی 111 جنوری کو منائی جائے گی۔ ابن انشاء جن کا اصل نام شیر محمد خان تھا‘ وہ جالندھر کے ایک گائوں میں 15 جون 1927ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ریڈیوپاکستان سمیت کئی سرکاری اداروں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کی طرف سے نمائندگی کی اور اس دوران کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے دوے کئے جن کا احوال وہ اپنے سفرناموں ’’چلتے ہو تو چین کو چلئے‘‘ اور ’’دنیا گول‘‘ میں بھی کر چکے ہیں۔ ان کے دو درجن سے زائد مجموعے 2000ء  تک مارکیٹ میں آئے۔ ابن انشاء کی ایک غزل ’’انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو‘ اس شہر میں جی  کو لگانا کیا‘‘ بے حد مقبول ہے جسے استاد امانت علی خان نے گا کر ہمیشہ کیلئے امر کر دیا ہے۔ ابن انشاء جب لاہور آئے تو حمید نظامی مرحوم نے ان کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری خود اٹھائی اور انہیں8 بیڈن روڈ پر گھر دیا۔ تعلیم مکمل کرکے کے بعد ابن انشاء کراچی چلے گئے۔ ابن انشاء 11 جنوری 1978ء کو 50 سال کی عمر میں انگلینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن