• news

شہباز شریف کے عوامی فلاحی اقدامات کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے: کینیڈین وفد

لاہور (خصوصی رپورٹر) کینیڈین سینیٹرز سلمیٰ جان، نینسی رُتھ اور رکن پارلیمنٹ بریڈ بٹ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے حقیقی معنوں میں انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں جن کی ستائش ہر سطح پر ہو رہی ہے۔ شہباز شریف اپنی محنت، عزم اور کام سے لگن کی بنا پر نمایاں مقام رکھتے ہیں اور عوام بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن