بلدیاتی الیکشن پر گائیڈ لائن، سپریم کورٹ آج الیکشن کمشن کی درخواست کی سماعت کریگی
اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ الیکشن کمشن کی درخواست کی آج سماعت کرے گی، الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر سپریم کورٹ میں گائیڈ لینے کے لئے درخواست دائر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے اور سندھ ہائیکورٹ جو پہلے ہی بلدیاتی قانون میں ترامیم کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے کے بعد بہت سی قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ان حالات میں دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں رہے لہذا سپریم کورٹ الیکشن کمشن کی رہنمائی کرے۔