حکومت پر مشرف کے حوالے سے سعودی عرب سمیت کسی غیر ملکی طاقت کا کوئی دباﺅ نہیں : پرویز رشید
حکومت پر مشرف کے حوالے سے سعودی عرب سمیت کسی غیر ملکی طاقت کا کوئی دباﺅ نہیں : پرویز رشید
اسلام آبا د (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ میں قانون اور آئین کے مطابق عمل کرےگی ¾ہر ملک اپنے آئین کے مطابق کام کرتا ہے ¾ حکومت پر سعودی عرب، برطانیہ یا امریکہ سمیت کسی بھی غیر ملکی طاقت کا کوئی دباﺅ نہیں ¾ پرویز مشرف کے حامیوں کو دلیل سے بات کرنی چاہیے اور اپنے دلائل عدالت میں دینے چاہئیں۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پر سعودی عرب، برطانیہ یا امریکہ سمیت کسی بھی غیر ملکی طاقت کا کوئی دباﺅ نہیں ہے کیونکہ ہر ملک کو علم ہے کہ ہر ملک اپنے آئین کے مطابق کام کرتا ہے۔ پرویز مشرف کے مقدمہ سے عدالت نمٹ رہی ہے نہ کہ حکومت۔ حکومت کے کردار کے بارے مےں سوال اٹھانے والوں کو ملکی قانون، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات سے آگاہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور مشرف کے قصور وار یا بے قصور ہونے بارے فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ مشرف کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کو اس قسم کی اجازت دینے کا اختیار نہیں حکومت اس ضمن میں 2009ءمیںسپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے فیصلہ کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غداری کا مقدمہ چلانے کا اقدام اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میڈیا حکومتوں پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی اور مشرف کیخلاف مقدمہ کے آغاز سے یہ موقف رکھنے والوں کی تسلی ہو گی اور آئین کی بار بار تنسیخ کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
وزیر اطلاعات