• news

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے صہبا مشرف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے صہبا مشرف کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کئے جانے کے بعد سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج ممکنہ طور پر درخواست دائر کی جائے گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق سابق صدرکی اہلیہ انہیں بیرون ملک لے جانے کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم ہوچکی ہیں۔ درخواست دائر کرنیکا فیصلہ وکلاءکے پینل سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
عدالت جانیکا فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن