مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر شک ہوا تو دوبارہ معائنہ کرایا جائےگا: اکرم شیخ
مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر شک ہوا تو دوبارہ معائنہ کرایا جائےگا: اکرم شیخ
اسلام آباد (این این آئی) پرویز مشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر شک ہوا تو میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر دوبارہ معائنہ کرایا جائےگا‘ غداری کیس پاکستان کی تاریخ کا اہم کیس ہے مشرف کی غیر موجودگی میں مقدمہ نہیں چل سکتا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ بہت ساری دستاویزات پر مشتمل ہے اور اس میں وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جن پر پرویز مشرف نے اپنے ہاتھوں سے دستخط کئے تھے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ ویسے یہ مقدمہ پندرہ روز سے زیادہ چلنے والا نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف کی غیر موجودگی میں مقدمہ نہیں چل سکتا کیونکہ یہ آئین اور دستور کے مطابق ان کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمڈ فورسز جیسا ادارہ غلط میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کرے گا اور اگر رپورٹ پر شک ہوا تو پھر میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر ان کا دوبارہ معائنہ کرایا جائے گا۔۔
اکرم شیخ