پھولنگر میں چھٹی جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، 2 نوعمر بچے بدفعلی کا شکار
پھولنگر میں چھٹی جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، 2 نوعمر بچے بدفعلی کا شکار
لاہور (نامہ نگار) شمالی چھاو¿نی کے علاقہ مےں اےک مدرسے کے قاری نے 10 سالہ شاگردکو مبےنہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلے داروں نے ملزم کو پکڑ کر خوب دھنائی کے بعد پولےس کے حوالے کردےا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شمالی چھاو¿نی کے علاقہ الطاف پارک مےں اےک مدرسے میں محمد اشفاق کا 10 سالہ بیٹا شاہ زیب زےرتعلےم تھا۔ گذشتہ روز مدرسے کے قاری غلام ےحےیٰ نے مبےنہ طور پر بچے شاہ زیب کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کا شور سن کر محلے داروں نے ملزم کو پکڑ کر اسکی خوب دھنائی کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے بچے کی باپ محمد اشفاق کی درخواست پر قاری غلام ےحےیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کا میڈیکل کرایا گےا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئےں گے، جس کی روشنی مےں مزید کارروائی کی جائیگی۔ پھولنگر سے نامہ نگار کے مطابق محلہ لیاقت ٹاﺅن میں چھٹی کلاس کی طالبہ سے ملزم شاہد وغیرہ نے گھر سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کی اور حالت تشویشناک ہونے کے پر ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بچی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی۔ بچی کا والد محمد جان محنت مزدوری کرتا ہے، 14 سالہ (ص) جو چھٹی کلاس کی طالبہ ہے، کو دن دیہاڑے شاہد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے زبردستی اٹھا کر لے گیا اور ویران حویلی میں لے جا کر باری باری زیادتی کرتے رہے۔ لڑکی کی والدہ اور بچی نے کہا کہ شاہد ہمیں ٹیلیفون پر دھمکیاں دے رہا ہے، کو اگر میرے خلاف کارروائی کی تو جان سے مار دوں گا۔ ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ قصور میں الہٰ آباد کے قریب مقامی ہوٹل میں محنت مزدوری کرنیوالے 13 سالہ علی رضا کے ساتھ شراب کے نشے میں ٹن ملزمان نے جنسی تشدد نشانہ بنا دےا۔ 13 سالہ علی رضا سبزی منڈی میں ایک ہوٹل پر محنت مزدوری کرتا ہے۔ وہ چونیاں روڈ پر ٹرکوں کے اڈے پر برتن لینے کیلئے گیا تو ملزمان عبدالرزاق اور حنیف نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر جنسی زےادتی کر ڈالی اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ الہٰ آباد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فیصل آباد میں (الف) رفع حاجت کیلئے قریبی فصلوں میں گئی ہوئی تھی جہاں ملزم اشفاق نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملت ٹا¶ن چک میں شادی شدہ خاتون (ح) کو ملزمان جاوید وغیرہ چار افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
زیادتی